ارنا کے مطابق ایران کی انڈر17 گرلز فٹبال ٹیم وسطی ایشیاکے کافا کپ فٹبال ٹورنا منٹ کے اپنے آخری میچ میں تاجکستان کو شکست دے کر دوسری پوزیشن حاصل کرلی۔
اس رپورٹ کے مطابق ایران کی سترہ سال سے کم عمر کی لڑکیوں کی فٹبال ٹیم نے اس مقابلے میں اپنی حریف ٹیم کو چار گول سے شکست دے دی۔
ان مقابلوں میں ایران کی ٹیم نے تاجکستان اور کرغیزستان کو شکست دے دی لیکن ازبکستان سے ایک گول سے شکست کھاگئ ۔ اس طرح ازبکستان کی ٹیم نے کافا کپ جیت لیا اور ایران کی ٹیم 6 پوائنٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی ۔
آپ کا تبصرہ